بڑی عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بڑی عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول ساڑھے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔
عوام کو عید سے قبل ریلیف ملنے کا امکان ہے۔عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار ریلیف ملے گا، قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 259 روپے لیٹر اور ڈیزل 266 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 169.61روپے، لائٹ ڈیزل 153.25 روپے فی لیٹرہونے کی توقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16جون سے ہوگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، بین الاقوامی منڈی میں ڈیزل 90ڈالر اور پیٹرول 84ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

#diesel#eid#eidulazha#PakTurkNewsPetrolPrice