انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔
ترک صدر اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ہٹلر قرار دے دیا۔
مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیلی حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکہ اس کی ہر طرح مدد و تعاون کرتا ہے اور اس مدد کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل غزہ میں 20 ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔
انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور صہیونی بربریت کا موازنہ یہودیوں کے ساتھ نازیوں کے سلوک سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہٹلر کو برا بھلا کہتے ہیں مگر خود یہ ہٹلر سے کس طرح مختلف ہیں؟
رجب طیب اردوان نےا سفتسار کیا کہ ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا کیا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہے؟
اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو پر ترک صدر کی کڑی تنقید کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 21ہزار سے زائد فلسطینی باشندے شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔