بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنیوالی دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں: راناثناء

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بظاہر یہ کام بہت شرانگیز ہے، یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

#formerinterorminister#islamabad#PakTurkNews#ranasana#ranasanaullah