رواں برس مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں برس مہنگائی نے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، اشیائے خورونوش 100 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 500 روپے سے زائد ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70جبکہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 190 روپے تک پہنچ گئی۔
آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں میسر ہے،گزشتہ برس چینی 95 روپے کلو تھی جو اب 125 روپے کلو ہوگئی ہے۔
ایک سال میں 10 روپے مہنگی ہو کر روٹی 25 روپے پر جا پہنچی ہے۔برانڈ کا گھی پچھلے سال فی کلو 370 روپے کا تھا جو اس سال 500 روپے سے زائد میں فروخت ہوا ۔
اقتصادی سروے کے مطابق سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ 0.3 فیصد تک ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ رواں جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

#islamabad#PakTurkNews#sata#statisticsINFLATIONoilPrice