امسال مسجد الحرام میں چار امام تراویح پڑھائیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے اماموں کا تقرر کردیا ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق تروایح اور تہجد کی امامت شیخ عبد الرحمن السدیس، شیخ ماہر المعیقلی، شیخ عبد اللہ الجہنی اور شیخ بندر بلیلہ کریں گے۔
تراویح کی امامت کے جدول کے مطابق وتر کی نماز روزانہ چاروں ائمہ باری باری پڑھائیں گے۔
جبکہ آخری عشرہ میں وتر کی نماز ایک دن شیخ عبد الرحمن السدیس اور ایک دن شیخ ماہر المعیقلی اور ایک دن شیخ بندر بلیلہ پڑھائیں گے۔

#fast#madinamunawara#makkahmukaram#masjidulharam#PakTurkNews#ramzanulmubkara#roza