رواں برس 18لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس 2024کے دوران 18لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی حکام کے مطابق رواں برس 18لاکھ 33ہزار 163عازمین نے حج کا فریضہ ادا کیا ۔
حج کرنیوالوں میں غیر ملکیوں کی تعداد 16لاکھ 11ہزار 310جبکہ 2لاکھ 21ہزار 854مقامی افراد شامل تھے ۔
حجاج کرام میں مردوں کی تعداد52.27فیصد جبکہ 47.73فیصد خواتین تھیں ۔
غیر ملکیوں میں سے 15لاکھ 46ہزار345فضائی جبکہ 60ہزار 251بذریعہ سڑک جبکہ سمندری راستے سے 4ہزار 714حج کیلئے سعودی پہنچے تھے ۔
حج کی سعادت حاصل کرنیوالے افراد میں ایشین ممالک سے 63.3فیصد جبکہ عرب ممالک سے 22.3افریقی ممالک سے 11.3فیصد جبکہ یورپ سے 3.2فیصد تھی ۔
دوسری جانب حج کے دوران شدید گرمی سے ہونیوالی شہید ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت زیادہ رہی ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1301افراد دوران حج اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔جن میں 6سے زائد افراد بغیر حج پرمٹ شامل تھے ۔حج کے دوران شہید ہونیوالے افراد میں زیادہ تر سوڈانی اور مصری شامل تھے ۔

#hjaj#PakTurkNews#saiduarabiaHajjUmrah