وزڈن ٹی 20ٹیم آف دی ایئر میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل

لندن (پاک ترک نیوز) معروف جریدے وزڈن کی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا گیا ۔ اعلان کردہ ٹیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے تین تین جبکہ بھارت کے دو کھلاڑیوں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
رواں برس 2022کی جانب سے ٹی ٹونٹی الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان، قومی فاسٹ بائولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر محمد رضوان شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹیم کے کپتان قرار دیے گئے جبکہ سیم کرن اور عادل رشید کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھونیشور کمار، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بنایا گیا۔

#adilrasheed#davidmller#england#gleenphilips#harifrauf#harisrauf#josbuttler#muhammadriwan#pakisan#PakTurkNews#saimkurran#shadabkhan#sikandarraza#suryakumaryadavindia