اسرائیل میں بس سٹاپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

یروشلم (پاک ترک نیوز) اسرائیل میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یروشلم کے نواح میں ایک بس اسٹاپ پر دو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور بھی مارے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ صبح ہونے والی فائرنگ میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ ہنگامی خدمات نے شدید زخمیوں میں سے آٹھ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
پولیس نے کہا کہ مغربی یروشلم میں مسلح افراد آتشیں اسلحہ سے لیس ایک گاڑی میں جائے وقوعہ پر پہنچے”، جس میں ایک M16 اور ایک پستول بھی شامل تھا، اور بس اسٹیشن پر شہریوں کے ہجوم پر فائرنگ کی۔

#isreal#Jerusalem#PakTurkNews#shooting