لندن (پاک ترک نیوز) ٹیپو سلطان کی تاریخی تلواریں تقریباً 5روپے میں نیلام ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاؤنڈز (4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے )میں فروخت ہوئی۔
یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی، ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے، تاہم نوادرات سے لگاؤ رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمران کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔
تاہم نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا، ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14ملین پاؤنڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز فوجیوں نے سرنگا پٹم کو بُری طرح لوٹا، نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔