تیونس ،تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوبنے سے 5افراد ہلاک

 

تیونس سٹی(پاک ترک ن یوز) تیونس میں بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوبنے سے 5افراد ہلاک جبکہ 33افراد لاپتہ ہیں ۔
ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے سمندر سے 4 تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 84 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 4کشتیوں میں 100سے زائد افراد سوار تھے۔حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اس لیے کشتیاں ہواؤں اور پانی کے تھپیڑوں کو برداشت نہیں کرپائیں اور الٹ گئیں۔
رواں ماہ ہی دو الگ الگ واقعات میں کشتیاں ڈوبنے سے 10 پاکستانیوں سمیت درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے ۔

#boat#Immigrants#italy#PakTurkNews#rescue#tenis#tuniscity#tunisia