ترکیہ کی مقبوضہ مغربی کنارے جنین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکیہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مذمت کرتا ہے اور تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عقل سے کام لے اور اس طرح کی کارروائیاں بند کرے۔
انقرہ کو جاری کشیدگی کے درمیان خطے میں تشدد کی نئی لہر میں اضافے پر گہری تشویش ہے، وزارت نے کہا کہ وہ اسرائیلی حکام پر زور دیتی ہے کہ وہ عقل سے کام لیں اور اس طرح کے اقدامات کو روکیں۔
وزارت نے اسرائیلی فورسز کے حالیہ تشدد میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے لیے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں کے سب سے بڑے فوجی حملے دوسرے روز بھی جاری ہیں اور ان کے نتیجے میں 10فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

#ANKARA#ISRAIL#israliattack#junain#occupaidwesbbank#occupaidwestbank#PakTurkNews#phlistine#turkia