ترکیہ نے سیہان کی بندرگاہ سے اسرائیل کو تیل کی ترسیل کے الزامات مسترد کر دئیے

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت نے ان الزامات کو "مکمل طور پر بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہےکہ سیہان کی بندرگاہ سے تیل اسرائیل کو بھیجا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں، وزارت نے خام تیل کی پائپ لائن کے آپریشنز سے متعلق تفصیلات واضح کیں۔ یہ پائپ لائن جو 18 نومبر 1999 کو ترکیہ۔ آذربائیجان اور جارجیا کے درمیان طے پانے والے ایک بین الاقوامی معاہدے کے ذریعے قائم کی گئی تھی میزبان حکومت کے معاہدے کے تحت چلائی جاتی ہے۔ پائپ لائن کے ترک حصے کا انتظام البوتا انٹرنیشنل اے آئی نامی ادارہ بی ٹی سی شراکت داروں کے ساتھ ایک آپریشنل معاہدے کے تحتکر رہا ہے۔جبکہ "البوتاانٹرنیشنل اے آئی کا پائپ لائن کے ذریعے منتقل ہونے والے تیل کی فروخت میں کوئی شمولیت یا صوابدید نہیں ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سیہان سے اسرائیل کو تیل کی ترسیل کے الزامات جن کی مبینہ طور پر ترکئی نے اجازت دی ہے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ عالمی منڈیوں کے لیے حیدر علییف ٹرمینل تک تیل پہنچانے کے لیے بی ٹی سی پائپ لائن کا استعمال کرنے والی کمپنیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارت بند کرنے کے ترکیہ کے فیصلے کا احترام کیا ہے۔ چنانچہ ترکیہ کے اسرائیل سے تعلقات کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل کو تیل کی سپلائی بند ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل کے ساتھ تجارت، توانائی یا دیگر تعلقات برقرار رکھنے والی قوموں کو خطے میں ملک کے اقدامات کی وجہ سے تعلقات منقطع کرنے کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترکیہ ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔

#Cayhan_Port