ترکیہ اپنا اسٹیل ڈوم فضائی دفاعی نظام بنا رہا ہے۔صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ جلد ہی اپنا "اسٹیل ڈوم” ملٹی لیئرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم بنانے جارہاہے۔ اسکے علاوہ انقرہ اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گا۔
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈکوارٹر میں اندرون ملک تیار کردہ گوکبےہیلی کاپٹر کا افتتاح کرنے کے لیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اردوان نے ترکیہ کے، "اسٹیل ڈوم” کو اسرائیل کے مشہور "آئرن ڈوم” سے تشبیہ دی۔
ترک صدر نے کہا کہیہ اب بہت بہتر طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ہمارا کثیرجہتوں والا فضائی دفاعی نظام ہماری سلامتی کے لیے کتنا اہم ہے۔انہوں نے کوئی مخصوص ٹائم لائن بتائے بغیر کہا کہ اگر ان (اسرائیل) کے پاس آئرن ڈوم ہے تو ہمارے پاس اسٹیل ڈوم ہوگا۔ ہم ان کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ اور کہیں کہ ہمارے پاس یہ کیوں نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس عرصے کے دوران بھی اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔ انہوں نے زو ردیکر کہا کہ جب تک ترکیہ دفاعی صنعت میں مکملخود انحصاری حاصل نہیں کر لیتا ہم تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
نیٹو کے رکن ترکیہ نے حالیہ برسوں میں دفاعی ساز و سامان کے بیرونی سپلائرز پر انحصار میں نمایاں کمی کی ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ کے لیے مسلح ڈرون بنانے والا ایک سرکردہ ملکبن گیا ہے اور اپنی دفاعی ضروریات کا بیشتر حصہ گھر پر ہی تیار کرتا ہے۔

#Turkish_Steel_Doom