انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت پر 5 سال کیلئے پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
CHP کے رہنما کمال Kılıçdaroğluنے کہا ہے کہمکان اور کرایے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث ہم6 ماہ کے بعدپانچ سال کے لیے غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دیں گے۔
CHP لیڈر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیے گئے مکان اور کرائے کی قیمتوں میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
کمال Kılıçdaroğlu کا کہنا تھا کہ محل کے نظام کی وجہ سے ہمارے لوگوں کا گھر کے مالک بننا ایک خواب تھا۔ کرائے بھی ہر وقت بڑھتے رہتے ہیں۔ یہ اپنے ہی وطن میں ہمارے شہری کے ساتھ ظلم ہے۔ 6 ماہ میں ہم پانچ سال کے لیے غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت پر پابندی لگا دیں گے۔ جب تک قیمتوں میں توازن نہیں ہو گا پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔ ترجیح ہمارا اپنا شہری ہے۔”