ترکش ایئر لائنز آسٹریلیا کیلئے 2026میں براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکش ایئر لائنز کا 2026میں آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کا آغازکرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ترکش ایئر لائنز نے سنگاپور کے راستے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کیلئے پروازوں کا آغاز کیا ہے اور رواں برس کے آخر تک سڈنی کیلئے پروازیں چلائے گی ۔
ترکش ایئرلائنز نے جلد ہی آسٹریلیا کیلئے ان پروازوں کو براہ راست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے الٹرا لانگ رینج کے ایئر بس اے 350جیٹ طیاروں کا استعمال کیا جائے گا ۔
استنبول سے میلبورن کیلئے افتتاحی پرواز کی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترکش ایئر لائنز کے چیئرمین پروفیسر احمد بولات پرامید ہے کہ وہ2026 میں آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کریں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ2026 میں، ہمارے A350-1000 جدید انجنوں کے ساتھ استنبول سے براہ راست آسٹریلیا کے لیے اڑان بھرنے کے قابل ہو جائیں گے

#ANKARA#istanbul#melborne#PakTurkNews#sydney#turkishairlines