استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے عالمی شہریت یافتہ شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد اسماعیل ازدیمیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
عالمی شہریت یافتہ ترک شیف بوراک اوزدیمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ریستوران کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کیخلاف فروخت کیے ہیں۔
ترک شیف نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہےکیونکہ ان کے والد اسماعیل نے ان کے مشہور ریستوران کی چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کیے ہیں ۔
بوراک اوزدیمیر نے مبینہ طور پر اپنی لگژری کاریں بیچنا شروع کر دیں تاکہ وہ اپنے نئے ریسٹورنٹ کی مالی اعانت اوروالد کے خلاف مقدمے کی فیس ادائیگی بھی کر سکیں، عدالت میں مقدمے کی سماعت کیلئے تاریخ ستمبر میں مقرر کی گئی ہے، اسی مہینے میں استنبول میں بوراک کا پہلا ریستوران بھی کھلے گا۔
ترک شیف بوراک نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بطور شیف اپنا کام جاری رکھیں گے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ استنبول میں تمام ریستوران نے جعلی طور ان کا نام استعمال کیا ہے اور اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔