انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے معروف ایرو اسپیس مینوفیکچررز، ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) اور بیکار کو دنیا کی 50 سرفہرست ایوی ایشن کمپنیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
عالمی ایوی ایشن پبلیکیشن "فلائٹ گلوبل” کی جانب سے کاؤنٹرپوائنٹ مارکیٹ انٹیلی جنس کے ذریعے مرتب کردہ درجہ بندی 2023 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر سرفہرست 100 کمپنیوں کو نمایاں کرتی ہے۔
یہ فہرست سالانہ رپورٹس اور کمپنیوں کی جانب سے عوامی طور پر دستیاب دستاویزات کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔ شہری ہوا بازی کے شعبے کی نمایاں بحالی کے بعد، جوکووڈ۔ 19 وبائی مرض سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ بوئنگ اور ایئربس جیسے بڑے صنعتی ادارےاب دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔ بوئنگ 77.8 ارب ڈالر کی فروخت کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد ایئربس 70.8 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دفاعی صنعت کے دیگر بڑے اداروں جیسے آر ٹی ایکس، لاک ہیڈ مارٹن، نارتھروپ گرومین اور جنرل الیکٹرک نے بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی، جس میں RTX نے 68.9 ارب ڈالر کی فروخت ریکارڈ کی اور لاک ہیڈ مارٹن نے 67.6 ارب ڈالر کی رپورٹ کی۔ جبکہ جنرل الیکٹرک ایروسپیس، سیفرون۔ ایل تھری ہیرس، لیونارڈو اور بی اے ای سسٹمزنے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
انکے ساتھ رولز رائس۔ بمبارڈئر، تھالیز اور سپیس ایکس نے بھی ٹاپ فیفٹی میں نمایاں جگہ بنائی۔
ترکیہ سےٹی اے آئی 38ویں نمبر پر ہے۔ جبکہبیکار اس فہرست میں پہلی بار شامل ہوتے ہوئے 49 ویں نمبر پر