ترکیہ کے جنگی ڈرون اکسن گور کا جنگی مشقوں سی وولف۔2 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کی تیار کردہ بغیر پائلٹ کے جنگی فضائی گاڑی (یو سی اے وی) اکسنگور نے جنوب مغربی ترکی میںجاری فوجی مشق سی وولف۔2 کے دوران اپنے اہداف کو درست نشانے لگانے کا مظاہرہ کیا۔
ترک وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق اکسنگور نے جنگی مشق میں ایم اے ایم۔ٹی گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔اور یہ نشانہ بازی پوری مہارت اور درستگی سے کی گئی۔
وزارت نےایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ کی بڑے پیمانے پر سی وولف۔2جنگی مشقیں جاری ہیں جن کے دورانڈرونز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔جن میں مقامی طور پر تیار کردہ درمیانے درجے کی اونچائی تک پرواز کرنے اور طویل برداشت والی بغیر پائلٹ کی جنگی گاڑی اکسن گورکا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ مشق کے دوران، بحری فضائی عناصر نے سب میرین سے ہیلی کاپٹر تک عمودی طور پر دوبارہ سپلائی اور جنگل میں آگ بجھانے کی تربیت کا بھی مظاہرہ کیا۔
سی وولف۔2جنگی مشقیں جس میں 15,000 سے زیادہ اہلکار شامل ہیں۔ گذشتہ منگل کو شروع ہوئی تھیںجو 18 مئی تک بحیرہ روم میں مارمارس کے اندر اور باہر جاری رہیں گی ۔ ان مشقوں میں ایک نقلی جنگی ماحول میں ترک بحریہ، فضائیہ، اور کوسٹ گارڈ کی آپریشنل صلاحیتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔مشق میں لائیو فائر ڈرلز، پورٹ وزٹ، اور نئے ہتھیاروں کے استعمال کے مظاہرے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جہاںترک مسلح افواج (ٹی ایس کے) میں اکسنگور ماڈل کی بغیر پائلٹ جنگی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں اس کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ اسے اب تک تین دوست ممالک کو فراہم کیا گیا ہے۔ جبکہ کئی دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

aksungur#turkish#drone#seewolf-2