ترکیہ عمارتوں کے کرایہ میں یورپی یونین ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے یورپی یونین کے اراکین اور یورپی یونین میں شمولیت کے امیدوار ممالک کے درمیان کرائے میں سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابقمئی 2023 اور مئی 2024 کے درمیان ترکیہ میں کرایوں میں 125.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ہنگری کرایہ کی شرح میں 12.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ترکیہنے کرائے میں اضافے کی حد مقرر ہونے کے باوجود کرایوں میں یہ زبردست اضافہ دیکھا۔ حکومت نے جون 2022 میں ایک ایسا اقدام متعارف کرایا جس کے تحت سالانہ کرایہ 25 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔تاہم اس پابندی کی میعاد 2 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔ جس کے بعد کرایہ میں اضافے کو 12 ماہ کی اوسط صارفی قیمت کےافراط زر کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔ لیکن ماہرین متنبہ کر رہے ہیں کہ کرایہ کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر جولائی کے بعد مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان مزید تنازعات سامنے آنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ مہمتشیمشک نےکہہ رکھا ہے کہ کرایہ میں اضافے کی حد کی پابندی کی جولائی کے بعد تجدید نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے کہ کرائے میں اضافے کی حد کو کیوں جاری رکھا جائے اور مجھے نہیں لگتا کہ اسے جاری رہنا چاہیے۔

Turkey Tops Rent inEU