انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان اچھے اور برے دونوں وقتوں میںایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔کیونکہ ہمارے ملکوں نے ہمیشہ ایک قوم اور دو ریاستوںکی تفہیم کے ساتھ کام کیا ہے۔
فیدان نےگذشتہ شب یہاں اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت، زبان اور شناخت پر مبنی برادرانہ رشتہ ہے جو دنیا میں منفرد ہے۔انہوں نے کہا کہ "اس مفاہمتکی بنا پر ترکیہ 30 سال سے زائد عرصے تک کاراباخ پر ناجائز قبضے کے دوران اپنے بھائی آذربائیجان کے ساتھ غیرمتزلزل طور پر کھڑا رہا اور مضبوطی سے اس کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ-باکو تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوششیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں جو 15 جون 2021 کو ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے دستخط شدہ شوشا اعلامیہ کے ساتھ اتحاد کی سطح پر پہنچے تھے۔ہم نے آج اپنی ملاقات میں اپنے برادر ممالک کے درمیان تعلقات پر جامع تبادلہ خیال کیا اور تفصیلی خیالات کا تبادلہ کیا۔ ہم اپنے اقتصادی تعلقات کی ترقی سے خوش ہیں۔ ہم توانائی کے شعبے میں اپنے تعاون کو آگے بڑھارہے ہیں۔اور مشترکہ مفادات اور ایک جامع حکمت عملی کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔