انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والےہنر مند غیر ملکی کارکنوں، مہاجرین ،صحافیوں اور کھلاڑیوں کے لئےورک پرمٹ میں 3 سال کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھرہنر مند افراد کو راغب کرتے ہوئے ترکیہ کی معیشت کو فروغ دینا ہے۔
جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی معلومات کے مطابق ترکیہ نے ملک میں مزدوروں کی کمی کو کم کرنے کے لیے بنائے گئے نئے ضوابط کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ جس میں خاص طور پر ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ نئی ورک پرمٹ چھوٹ ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے زیادہ لچک پیش کرتی ہے۔ نئے قواعد میں تین سال کی چھوٹ اور ایک تیز رفتار ٹیک ویزا شامل ہے۔
ان مراعات سےہنر مند پیشہ ور افراد۔ مہاجرین۔صحافی اور ایتھلیٹس فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ سہولت تین سال تک چل سکتی ہےجو باقاعدہ ورک پرمٹ سے زیادہ لچک فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ ان میں سے کسی ایک زمرے میں آتے ہیں، تو آپ معیاری ورک پرمٹ کی درخواست کی پریشانی کے بغیر ترکی میں کام کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ورک پرمٹ کی چھوٹ سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
غیر ملکی کارکنوں کی کئی کیٹیگریز ان مراعات سے مستفید ہوں گی جو اپ ڈیٹ شدہ ضوابط کے تحت درج ذیل ہیں
1. عارضی تحفظ کے تحت پناہ گزین۔یہ افراد اب مخصوص مدت کے لیے اجازت کے بغیر کام کر سکتے ہیں۔ جس سے ان کے لیے ترکی کی معیشت میں حصہ ڈالنا آسان ہو جائے گا۔
2. ہنر مند غیر ملکی کارکن ۔ترکی کی معیشت، ثقافت یا ٹیکنالوجی میں حصہ ڈالنے والے پیشہ ور افراد تین سال تک کی چھوٹ کے اہل ہیں۔ یہ سابقہ چھ ماہ کی حد میں توسیع ہے جو کارکنوں کے لیے ترکیہ میں قیام اورکام کے طویل مدتی استحکام کی پیشکش کرتی ہے۔البتہ ترک وزارت داخلہ غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کی درخواست، تشخیص اور نگرانی کے نظام کیدیکھ بھال کرے گی۔ اور اسی بنیاد پر اہل کارکنوں کے لیے استثنیٰ کی مدت کا تعینکیا جائے گا۔
3. غیر ملکی صحافی جنہیں ترکیہ کے صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن سے مستقل پریس کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ انہیں اب ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ چھوٹ ان کے ملک میں قیام کی پوری مدت تک رہے گی۔
اسی طرح، پیشہ ور کھلاڑیوں، کوچز، اور کھیلوں سے متعلقہ دیگر عملہ جن کے پاس ترک کلبوں کے درست معاہدے ہیں، وہ بھی ورک پرمٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس تبدیلی کا مقصد کھیلوں کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیےآسانیاں پیدا کرنا ہے۔