ترکیہ کے کل زر مبادلہ و دیگر ذخائر تین سالوں کی ریکارڈ سطح 147.6ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے مرکزی بینک کے کل ذخائر نے ایک ماہ کے دوران 10ارب ڈالر اضافے کے ساتھ جون کے آخر میںپچھلے تین سالوں کی 147.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خزانہ و مالیات کےجاری کردہ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابقبینک کے بین الاقوامی ذخائر اور غیر ملکی کرنسی کی لیکویڈیٹی رپورٹ کے مطابق، بینک کے سرکاری ریزرو اثاثوں میں ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں1.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتہ قبل 88.43 ارب ڈالر میں62 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 88.49 ارب ڈالر ہو گئے۔اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.26 ارب ڈالر بڑھ کر 59.12 ارب ڈالرپر پہنچ گئے۔
تاہمگزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بنک کے خالص ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔ خالص ذخائر جو پچھلے ہفتے 47 ارب ڈالر کی سطح پر تھےوہ گذشتہ کے ہفتے میں کم ہو کر 44.9 ارب ڈالر رہ گئے۔البتہ تبادلوں کو چھوڑ کر خالص ذخائر میں مثبت رفتار جاری رہی کیونکہ وہ پچھلے کے ہفتے میں 12.7 ارب ڈالر تک بڑھ گئے تھے جو ایک ہفتہ قبل 11.4 ارب ڈالر تھے۔
یاد رہے کہ سی بی آر ٹی اپریل کے آغاز سے مسلسل اپنے ذخائر میں اضافہ کے رہا ہے۔ جس کی وجہ غیر ملکی دلچسپی میں اضافہ اور غیر ملکی کرنسی کی مانگ میں کمی ہے۔اسی کے نتیجے میںخالص ذخائر مئی کے آخر میں منفی علاقے سے نکل گئے تھے۔ جو تقریباً چار سالوں میں پہلی بار پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم تبدیلی اور فروغ کا نشان ہے۔

#Turkiye CBRT Total Reserve $147.6