ٹوئٹر نے بھارت میں 3میں سے 2دفاتر بند کردیئے

 

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے ہیں۔
دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالتے ہی ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، اس سلسلے میں ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔

#close#elonmusk#mumbai#newdelhi#offices#PakTurkNews#shutdownindiatwitter