مکہ مکرمہ میں دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز

جدہ (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز سے ہوگیا ۔
عالمی اسلامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین،مفتیان کرام، اسلامی محققین شریک ہوں گے۔عالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور،دعوت وارشاد کےتحت کی گئی جو 2 روز پر مشتمل ہے ۔اس کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما، مفتیان، مکاتب فکر، محققین میں ربط قائم کرناہے ۔
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔کانفرنس میں شرکاء سات پینلز پر مباحثہ کریں گے ، اس مباحثے کا موضوع رواداری اورباہمی برداشت، انتہا پسندی اور دہشت گردی اورعلماء کرام اور دینی محکموں کے کردار سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔

#confrence#makkahmukarama#PakTurkNews#saudaribaiaHajjUmrah