مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) مغربی کنارے میں فائرنگ سے دو اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت کے ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار کو غیر قانونی حمرا بستی کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں دواسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حمرہ جنکشن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔