کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کی وزارت خارجہ کے قریب دھماکے میں کم از کم دو ہلاک ہو گئے ۔زخمی ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔مقامی ہسپتال میں چند زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
دو عینی شاہدین نے بتایاکہ بھاری قلعہ بند علاقے کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی جہاں کئی سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے ہیں۔