امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہوگیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی کیا گیا ہے، دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کےصدر محمدبن زاید النہیان کا رابطہ ہوا ہے، جس میں محمدبن زاید النہیان نے وزیراعظم سے اسلام آباد دورے کے ملتوی ہونے پر اظہارافسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے،موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے یقین دہائی کرائی کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔
یاد رہے کہ ان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل ہے۔
متحدہ عرب ارامات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 25 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی ۔

 

#islamabad#PakTurkNews#presidenunitedarabemirates#primemminister#rahimyarkhan#shahbazsharif#uaepresident#ZayedAlNahyan