کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے اوڈیسا کو نشانہ بنانے والے روسی میزائلوں اور ڈرونز کو گرانے کا دعوی کیا ہے ۔
یوکرینی حکام کا کہناہے کہ اس نے اوڈیسا پر حملے کرنیوالے روسی میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے ۔ روسی حملے میں عمارت کا ملبہ گرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
یوکرین نے بحیرہ اسود میں ایک کارگو جہاز پر روسی جنگی جہاز کی جانب سے حملے کرنے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔
کیف کا دعویٰ ہے کہ یوکرائنی افواج نے پچھلے ہفتے باخموت کے ارد گرد 3 مربع کلومیٹر (1 مربع میل) پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔
دوسری جانب چینی وزیر دفاع لی شانگ فو اس ہفتے روس اور بیلاروس کا دورہ کریں گے۔