کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی بحری جہاز کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
یوکرین نے دعویٰ کیا کہ بحیرہ اسود کی بندرگاہ Novorissiysk میں روسی جنگی جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے ۔
ماسکو کی جانب سے بھی حملے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
HUR ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان آندری یوسوف نے بتایا کہ جہاز Olenegorski Gornyak، یعنی Olenegorsk Miner پر حملہ روسی بیڑے کے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔
یوسوف نے زور دیا کہ یہ لینڈنگ بحری جہاز یوکرین کیلئے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہیں۔ کراسنودار کے علاقے میں واقع بندرگاہی شہر Novorossiysk روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا ایک اڈہ اور تیل کی برآمدات کے لیے ایک اہم مقام ہے۔