برسلز (پاک ترک نیوز)
نیٹو کی یوکرین کونسل کے تحت رکن ملکوں کے چیف آف ڈیفنس کا پہلاجلاس آئندہ ماہ 16مئی کو ہوگا۔جس میں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی زمینی صورتحال اور نیٹو اور اتحادیوں کی یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نیٹو کے پریس دفتر نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہنیٹو کے وزرائے دفاع 16 مئی کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ جس کے دوران وہ دیگر چیزوں کے علاوہ یوکرین کی حمایت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پریس آفس کے مطابق اس پہلے اجلاس میں نیٹو ارکان کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات نیٹو-یوکرین کونسل کی شکل میں ہوگی جس میں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی زمینی صورتحال۔ اور نیٹو اور اتحادیوں کی یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔