یوکرین نے روسی حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی یادگاری نوٹ جاری کردیا

 

کیف (پاک ترک ) روسی حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر یوکرین کی جانب سے خصوصی یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا ۔
روس کی جانب سے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا ، ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے خصوصی یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی۔
مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی Hryvnia کا 20 کے خصوصی نوٹ کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔
گورنر نیشنل بینک آف یوکرین نے اس حوالے سے کہا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور نمایاں ہونیوالی چیزوں کی عکاسی کرے گا، اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 8 ماہ کا وقت لگا ہے ۔
یاد رہے کہ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 56 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

#attack#currency#Kyiv#masscow#note#PakTurkNews#russuaukrainewar#ukrainerussia