کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کی فضائیہ نے وسطی اور جنوبی علاقوں پر راتوں رات حملے کرتے ہوئے روس کی جانب سے لانچ کیے گئے ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرونز میں سے 30 کو مار گرایا ہے۔
مغربی یوکرین کے علاقے وینیتسیا پر ایک بڑے حملے کے باعث رہائشیوں کو انخلاء کرنا پڑا ۔نیٹو کے رکن رومانیہ نے یوکرین پر رات بھر ڈرون حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود کی ممکنہ خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تباہ شدہ علاقوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جن پر روس نے قبضہ کر لیا تھا۔