روسی صدر پیوٹن پر یوکرین کی جانب سے ڈرون سے قاتلانہ حملہ

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدرولادیمیر پیوٹن کو ڈرون حملے میں ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملے کی کوشش کی تاہم اس کارروائی میں روسی صدر پیوٹن محفوظ رہے ہیں۔
روسی حکام نے بتایا کہ پوٹن زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارتوں کو کوئی مادی نقصان نہیں پہنچا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی جانب سے لانچ کیے گئے دونوں ان ڈرونز کو مار گرایا ہے جو روسی صدر کے لیے بھیجے گئے تھے۔
کریملن نے خبردار کیا کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس نے مبینہ حملے کو "دہشت گرد” حملے کے طور پر دیکھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے RIA نے رپورٹ کیا، "کریملن نے ان کارروائیوں کو ایک منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی اور صدر پر یوم فتح، 9 مئی کی پریڈ کے موقع پر قاتلانہ حملے کے طور پر اندازہ لگایا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ پوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا تھا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔

 

#attack#drone#kremlin#krimlin#masscow#PakTurkNews#russianpresident#ukraineputinrussia