یوکرین کی معیشت تباہی کے دھانے پر۔منجمد روسی اثاثے مدد کے لئے استعمال ہونگے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکہ اور یورپی یونین نے مستقبل قریب میں یوکرین کی معیشت کے بیٹھ جانے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے یوکرین کے لیےاپنی طویل مدتی سیاسی، مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یورپی یونین اور امریکہ نےیہاں اپنے سربراہی اجلاس کے بعد ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں یوکرائنی معیشت کے لیے تباہی کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی ممالک اس بات کو یقینی بنانے کی عجلت کو تسلیم کرتے ہیں کہ روس یوکرین کی معیشت کو تباہ کرنے میں کامیاب نہ ہو اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں کہ انکی امداد یوکرین کی اولین ترجیحی ضروریات کو پورا کرے۔
اس ضمن میںسربراہی اجلاس میںیورپی یونین اور امریکہ نے منجمد روسی اثاثوں سے نجی کمپنیوں کے محصولات کو یوکرین میں منتقل کرنے کے موقع کا مطالعہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی ملکوں نےیوکرین کی مدد کرنے کی ہماری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مختصر مدت میں اس بات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ نجی روسی اداروں کے منجمد اثاثوںکو براہ راست غیر متحرک روسی خودمختار اثاثوں سے حاصل کیا جائے۔اور جہاں ان غیر معمولی محصولات سے قابل اطلاق قوانین کے تحت روس کے لیے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہاں انہیں یوکرین کی امدادکرنے کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا بیان میں کیف کو دی جانے والی امداد کے مخصوص حجم سے متعلق کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

#PakTurkNews#ukraine#warAmericarussia