یوکرین کا پہلا کا رگو جہاز بحیرہ اسود میں نئی راہداری سے روانہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا پہلا کارگو جہاز بحیرہ اسود میں نئی راہداری سے اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ۔
یہ کارگو بحری جہاز ایسے وقت میں روانہ جب روس کی جانب سے ڈینیوب بندرگاہ پر حملے میں اناج کے گوداموں اور سائلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
روس نے جولائی کے وسط میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یوکرینی بندرگاہوں اور اناج کے سائلو پر باقاعدہ فضائی حملے کیے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ یوکرین سے نکلنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ممکنہ فوجی اہداف کے طور پر سمجھا جائے گا۔ اتوار کو اس نے یوکرین کی طرف سفر کرنے والے جہاز پر انتباہی گولیاں چلائیں۔
روس کی جانب سے ان دھمکیوں کے باوجود یوکرین نے گزشتہ ہفتے بحیرہ اسود میں ایک انسانی ہمدردی کی راہداری کا اعلان کیا تھا تا کہ بندرگاہوں میں پھنسے کارگو جہازوں کو روانہ کیا جا سکے ۔ یوکین کی جابن سے کہاگیا ہے کہ وہ مکمل شفافیت کا وعدے کرتے ہیں کہ یہ کارگو جہاز کسی فوجی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے ۔

#cargo#graindeal#paktrurknews#ukrainerussia