عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے سپیکر سے ملاقات کی جس میں ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی، عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، سپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں سکروٹنی کی۔

#islamabad#NationalAssembly#PakTurkNews#pti#umarayub