مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز)
سعودی حکام نے عمرہ اور بیت اللہ کے طواف کے لئے مسجد الحرام میں آنے والی مسلمان خواتین کے لیے نیا ڈریس کوڈ مقرر کر دیا ہے۔اور ساتھ ہی بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لئے مززید سہولتوں کا بھی اجرا کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خواتین عبادت گزاروں کو عبادات کے دوران اپنی پسند کا لباس پہننے کا حق ہے۔ بشرطیکہ وہ کچھ اصولوں کی پابندی کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائر خواتین کا لباس ڈھیلا ڈھالا، زیورات سے پاک اور عورت کے جسم کو ڈھانپنے والا ہونا چاہیے۔سعودی عرب میں عمرہ کے سیزن میں تیزی آنے کے بعد ان قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کو توقع ہے کہ موجودہ سیزن جو تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا تھاکے دوران بیرون ملک سے تقریباً 10 ملین مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے ملک آنے کے لیے بہت سی سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں۔اب مختلف قسم کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو عمرہ کرنے اور الرودہ الشریفہ جانے کی اجازت ہے۔سعودی حکام نے عمرہ ویزا کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 کر دی ہے اور حاملین کو تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ 45سال سے زائد عمر کی خواتین حجاج کو اب مرد سرپرستوں کے ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔