نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ اب 100 دن سے تجاوز کر چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب غزہ میںگزشتہ24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔صیہونی فورسز کی جانب سے رفاہ کے ہسپتالوں، سکول اور گھروں پر تازہ حملوں میں 2 خاندانوں کے 11 افراد سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 100 افراد شہید اور 60 ہزار 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔