آئی ایم ایف دبائو ،وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دبائو کے بعد وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔
وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

#fedrelcabnit#light#nepra#PakTurkNewsIMFPrice