لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ افسوس میں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گا۔
قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا،دعاؤں کے لیے میرے تمام مداحوں کا شکریہ!
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت ہی خوشی کے ساتھ اس بارے میں بتارہا ہوں کہ ورلڈکپ کے بڑے ایونٹ کے لیے شاندار ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس میں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گا۔
یاد رہے کہ انجری کے باعث نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔