واشنگٹن(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔
اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺروشن دکھائی دے رہی ہیں۔
ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے جو وائرل ہوگئے۔
سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل خلائی چہل قدمی کریں گے جس کے بعد انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کا حصہ ہیں۔