بیجنگ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور چین پانچ برسوں کے بعد کلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
گزشتہ 5 سال میں پہلی بار امریکا اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر گفتگو کرنے کی حامی بھری ہے، اس حوالے سے دونوں عالمی قوتوں کے وفود آئندہ مارچ میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر بات چیت کریں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کو تائیوان کیخلاف چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے جبکہ چین نے تائیوان کیخلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے صاف انکار کرتے ہوئے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔