امریکہ، فرانس قبرص کے بانی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: تاتار

شمالی نیکوسیا(پاک ترک نیوز) ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر ایرسن تاتار کا کہنا ہے کہ فرانس کی جانب سے اڈہ قائم کرنا اور امریکہ کا انہیں مسلح کرنا قبرص کے بانی معاہدوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
صدر ایرسن تاتار کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت کوئی بھی دوسری ریاست برطانیہ ،یونان ،ترکیہ اور یونان کی منظوری کے بغیر اس جزیرے پر کوئی بھی اڈہ قائم نہیں کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی ہتھیار بھیجا جا سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی جانب سے یونانی قبرصی انتظامیہ میں اڈے کا قیام اور امریکہ کا اسے مسلح کرنا قبرض کے بانی معاہدوں کی خلاف ورزیاں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ یونانی قبرصی انتظامیہ اب بھی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جمہوریہ قبرص ہے اور دلیل دیتی ہے کہ ان کے بانی معاہدے درست ہیں۔ اس طرح اس معاہدے کی جائز بنیاد پرفرانس کی جانب سے آکر اڈہ قائم کرنا ناممکن ہے۔ فرانس کو آکر یونانی قبرصی انتظامیہ میں بحری اڈہ قائم نہیں کرنا چاہیے۔

#cyprus#PakTurkNews#turkiaAmericafrance