واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی اور انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں۔
صدرجوبائیڈن کو آج لاس ویگاس میں کانفرنس سے خطاب کرنا تھا۔ منتظمین نے کورونا کے باعث صدر جوبائیڈن کی کانفرنس میں عدم شرکت کا اعلان کر دیا۔
ڈیموکریٹ رکن ایڈم شف نے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید خدشات ہیں بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن ہراسکیں۔ بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر انتخابات میں بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ جوبائیڈن کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ وہ یہ منصب کسی اور کے لیے چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ڈاکٹروں نے کہا مجھے طبی مسائل ہیں تو انتخاب سے دستبردار ہوسکتا ہوں۔ چاہتا تھا عبوری امیدوار بنوں اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تصور نہیں کیا تھا معاملات اتنی تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے۔