نیویارک (پاک ترک نیوز)
اے ٹی اے سی ایم ایس ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل یوکرین کے لیے نئے امریکی فوجی امدادی پیکج میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ معاملہ فی الحال امریکی انتظامیہ میں زیر غور ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ "وہ آ رہے ہیں،”۔ تاہم اس قسم کے ہتھیاروںکی فراہمی کے لیے واشنگٹنکی منصوبہ بندی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک اور اہلکار کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ اے ٹی اے سی ایم ایس کی ترسیل کا معاملہ میز پر ہے اور یہ کہ میزائلوں کو اگلے امریکی فوجی امدادی پیکج میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
تاہم پینٹاگون نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیا رکر رکھی ہے ۔ اور اس امر کے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ پہلے یوکرین کو ایف 16لڑاکا جہازوں کی فراہمی کے بعد انکی کارکردگی کی جانچ کی جائے گی ۔ جس کے بعد اے ٹی اے سی ایم ایس سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کیا جائے گا۔