امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا تاکہ یوکرین روس کے خلاف اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنا سکے۔ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ اضافی فراہمی یوکرین کے لیے امریکہ کے 6 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔
یوکرین کو فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کھیپ ایئر ڈیفنس سسٹم میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل اس پیکج کا حصہ ہیں جو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم کے لیے فضائی دفائی لانچرز اور میزائلوں کو مربوط بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔
یوکرین کے پاس موجود ہتھیاروں میں ریڈار پرانے دفاعی فضائی نظام سے متعلق ہیں جو یوکرین کے پاس سوویت یونین کے وقت سے چلی آرہی ہیں جو اب ناکارہ ہیں کیونکہ وہ پرانی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتی ہیں۔
واضح رہے چند روز پہلے امریکہ نے یوکرین اور اسرائیل وغیرہ کے لیے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ یہ خطیر مالیت کے حامل پیٹریاٹ میزائل بھی اس نئے پیکج کی وجہ سے یوکرین کو ملیں گے۔
امریکی وزیر دفاع اسٹن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں یوکرین کی فوجی معاونت کے پیکج کے طور پر 6 ارب ڈالر کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی امدادی پیکج ہے جس کا آج اعلان کیا ہے۔

#defencemnister#pakturknes#russiaukrainewar#ukraine#washintonAmericarussia