روس کو جھنڈی ازبکستان نے فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ کر لیا

تاشقند (پاک ترک نیوز)
ازبکستان نےفرانس کے کثیر المقاصد لڑاکا طیارے رافیل کی خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کر دی ہے، جس سے فرانس کی جانب سے اپنے جدید طیاروں کے لیے ایک اور گاہک حاصل کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا نے فرانسیسی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تاشقند نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کےرواںماہ ملک کے دورے کے دوران فرانسیسی طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا۔چنانچہ دورے کے دوران دونوں ملکوںکے درمیان بات چیت زراعت اور یورینیم کے مخصوص منصوبوں سے آگے بڑھ گئی۔ یوں فرانسیسی صدر نے فرانس اور ازبکستان کے درمیان "اسٹریٹجک پارٹنرشپ” کیشروعات کا اعلان کیا۔
اگرچہ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی صحیح تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ تاہم ازبکستان میں”اسٹریٹجک” کی اصطلاح عام طور پر کسی دوسرے ملک کے ساتھ شراکت کی اعلیٰ ترین سطح کو ظاہر کرتی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اس اعلیٰ ترین سطح کے سفارتی تبادلے کے دوران ہونے والی بات چیت میں رافیل لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری شامل تھی۔ البتہ اس طیارے کے حصول کے لیے مخصوص شرائط اور فنڈنگ ​​کے انتظامات کے حوالے معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
بہر حال ازبکستان کی طرف سے فرانسیسی طیاروں میں دلچسپی ایک اہم سفارتی تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔کیونکہ اززبکستان ہمیشہ روس کی فوجی مدد کے ساتھ تاریخی صف بندی پر انحصار کرتا رہاہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ازبکستان کی فضائیہ38مک۔ 29لڑاکا طیاروں اور بیس، 20ایس۔یو 27اور 25طیاروں سے لیس ہے۔ 2019 میں، ملک نے اپنے MiG-29 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے روسی فیڈریشن کو ایک درخواستدی تھی۔جس پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا ہے۔
دریں اثنا ازبکستان نے حالیہ برسوں میںیورپی ساختہ ہوائی جہاز حاصل کر کے اپنے فوجی اثاثوں کو متنوع بنایا ہے۔ جس میں چار ائر بس C-295W لائٹ ٹرانسپورٹ طیارے اور ایئربس ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مختلف قسم کے جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

#fighterjet#jet#PakTurkNews#rafeel#tajkistan#tashkandfrancerussia