مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں آنیوالے زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں۔