ولادیمیر پوٹن مسلسل پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہو گئے۔روسی الیکشن کمیشن

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے صدارتی انتخاب میں 99فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مسلسل پانچویں بارریکارڈ ووٹوں کے ساتھ ملک کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
روس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے روسی االیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی اعداد وشمار کے مطابق ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 7:00 بجے تک 99.43 فیصد بیلٹس کی گنتی کے ساتھ، روسی صدارتی دوڑ میں آزاد امیدوار اور موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن 87.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی معلومات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار نکولے کھریٹونوف 4.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد نیو پیپلز پارٹی کے امیدوار ولادیسلاو داوانکوف 3.79 فیصد ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ ایل ڈی پی آر کے امیدوار لیونیڈ سلٹسکی 3.19 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

#masscow#PakTurkNews#russiaelecationcommission#vladimirputinPresidentrussia