اسٹاک ہوم(پاک ترک نیوز)
گاڑیاں بنانےوالی سویڈش کمپنی وولوو نے ہائیڈروجن پر چلنے والے کمبشن انجن والے ٹرک تیارکرنے کااعلان کیا ہے۔ کمبشن انجنوں میں ہائیڈروجن استعمال کرنے والے ٹرکوں کے ساتھ آن روڈ ٹیسٹ 2026 میں شروع ہوں گے۔
کمپنی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق اس دہائی کے آخر تک ان ٹرکوں کے تجارتی آغاز کا منصوبہ ہے۔ گرین ہائیڈروجن پر چلنے والے ٹرک وولوو کے لیے اپنے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پیشرفت کے ساتھ صارفین کو بھی ان کے کاربن کے اخراج کے خاتمے کے اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں گے۔
روایتی ایندھن کے بجائے سبز ہائیڈروجن پر چلنے والے ٹرک ٹرانسپورٹ کو ڈی کاربونائز کرنے کا ایکذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ وولوو کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن ٹرک خاص طور پر لمبی دوری پر اور ان خطوں میں موزوں ہوں گے جہاں بیٹریوں کی چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ محدود ہے، یا بیٹریوں کو دوبارہ چارج کرنے کا وقت زیادہ ہے۔
وولوو کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ 2026 میں کمبشن انجنوں میں ہائیڈروجن استعمال کرنے والے ٹرکوں کے ساتھ کسٹمر ٹیسٹ شروع کرے گا۔ اور ٹرک اس دہائی کے آخر تک تجارتی طور پر دستیاب ہوں گے۔
گرین ہائیڈروجن سے چلنے والے کمبشن انجنوں والے وولوو ٹرکوں میں قابل تجدید ایچ وی او کو اگنیشن فیول کے طور پر استعمال کرتے وقت کاربن کے خالص صفر تک پہنچانے کی صلاحیتکو مد نظر رکھنے کے ساتھ یورپی یونین کے کاربن ڈائی آکسائیڈکے اخراج کے نئے معیارات کے تحت "زیرو ایمیشن وہیکلز” (زیڈای وی) کی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔